ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، سنگین جرائم میں ملوث 128 ملزمان گرفتار

 پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، سنگین جرائم میں ملوث 128 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ڈولفن اور پی آریو  کی جانب سے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 128 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، اس کے علاوہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 09 ملزمان گرفتار کئے گئے۔  

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے 2 پولیس مقابلے کے علاوہ 6 خطرناک ڈکیٹ گینگ کو بھی گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 14 پستول، 02 رائفلیں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن پر موصول 997 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ پولیس کی جانب سے دورانِ پٹرولنگ 30 اشتہاری سمیت 16 عادی مجرمان، 15 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ پولیس کو منشیات فروشوں کے قبضہ سے 8 بوتلیں شراب، بیئر کین، 2700 گرام چرس، آئس برآمد ہوئی۔

پولیس نے 86 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 101 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ ون ویلنگ, پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 1 کار،  1 موٹرسائیکل و 6 موبائل فون برآمد ہوئے۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 127 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ڈولفن سکواڈ الرٹ ہوکر پٹرولنگ کریں،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔