لاہور میں 235 ٹریفک حادثات ، 245 افراد زخمی

30 Jun, 2024 | 05:53 PM

سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 245 افراد زخمی ہوئے، 79 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 166 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

مزیدخبریں