اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان

30 Jun, 2024 | 05:07 PM

حافظ شہباز علی : اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ 

ندا ڈار کپتان برقرار ہیں، جبکہ تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ارم جاوید ، عمیمہ سہیل  اور عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوچکی ہے ۔ 

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ19  سے28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے اگلے دو میچز نیپال اور  متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو ہوں گے۔ ویمنز ٹیم کا کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہوگا۔

مزیدخبریں