بے قابو موٹرسائیکل دریائے نیلم میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

30 Jun, 2024 | 04:41 PM

ساجد بلوچ : موٹرسائیکل سوار دو سیاح وادی نیلم میں مچل کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے ، اسی دوران مچل کے قریب سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل دریا میں گرنے کی وجہ سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی  فیصل محمود اور عمر خان کے طور پہ شناخت ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں