سٹی42: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ ، انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ 6 جولائی کے اسلام آباد جلسے کی کامیابی سے مشروط ہے۔ 6 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ کامیاب رہا تو پی ٹی آئی لاہور میں بھی جلسہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے، انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
ذرئع نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بڑے وینیو پر جلسہ منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔