ویرات کوہلی، ارشدیپ اور دیگر کا سٹیڈیم میں پنجابی گانے پر بھنگڑا ڈانس

30 Jun, 2024 | 03:28 PM

(محمدساجد) 17 سال بعد جنوبی افریقہ کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست دے کر دوبارہ عالمی چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم میں جہاں جشن کا سماں ہیں وہیں بھارت میں بھی کرکٹ کے دیوانے اپنے کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر میچ کے بعد ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو سامنےآئی جس میں وہ ٹھمکے لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بھارتی سٹار بلےویرات کوہلی، باولر محمدسراج، ارشدیب سنگھ اور دیگر فیمس بھارتی پنجابی سنگر دلیر مہدی کے گانے ’ تنک تنک تن‘ پر بھنگڑا ڈانس کررہے ہیں، کھلاڑیوں کے اس رقص کی ویڈیو سامنےآنے پر اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے،سوشل میڈیا صارفین اس تاریخی فتح پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد رہے ہیں ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے اور اس سے قبل 2007 میں بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا، گذشتہ فائنل میں بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں