شادمان میں کارسواروں کی شیخ بلال چنا کے گھر پر فائرنگ ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

30 Jun, 2024 | 02:43 PM

سٹی42: لاہور کے علاقے شادمان میں کارسواروں نے شہری شیخ بلال چنا کے گھر پر فائرنگ کی جس کی کلوز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شادمان کے علاقے میں کارسواروں نے شیخ بلال چنا کے گھر پر 10 سے 12فائر کئے ، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ شادمان پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال ملزمان کا سراغ نہ مل سکاہے۔
 

مزیدخبریں