لیسکو نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 4 ارب کی بجلی چوری پکڑ لی

30 Jun, 2024 | 02:35 PM

سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے شہر سمیت مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف مہم جاری ، لیسکو نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران چار ارب روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔

لیسکو نے ایف آئی اے ، ضلعی پولیس اور دیگر اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا جس دوران 50 ہزار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

دستاویزات کے مطابق پولیس نے بجلی چوری میں ملوث 33 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ بجلی چوروں کو 11 کروڑ یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ جو ڈی ٹیکشن بلز کی مالیت تین ارب ننانوے کروڑ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں انسداد بجلی چوری مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے دوران اربوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

مزیدخبریں