ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی ایئرلائن طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فضاٸی میزبان   کی طبیعت بگڑنےکے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فضاٸی میزبان  کی طبیعت بگڑنےکے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ 

ایئر عربیہ کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی اسی دوران فضاٸی میزبان انس کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،  ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔

فضاٸی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوٸی تو کپتان نے فوری طور طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑا۔

ایئر عربیہ کے فضاٸی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خرابی پر غیر ملکی فضائی میزبان کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔