(محمدساجد)گذشتہ روز بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے ہرا دیا، بھارت 17 سال بعد پھر ٹی 20 کا چیمپئن بنا چکا ہے، بھارتی ٹیم کو کتنی رقم ملی کرکٹ شائقین جاننے کے لئے بے چین ہیں۔
تفصلات کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا اور ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی،بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی 68 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ملے،رنر اپ ٹیم جنوبی افریقا کو 12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی 35 کروڑ روپے سے زائد ملے، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 22 کروڑ (پاکستانی) اور سپرایٹ والی ٹیموں کو 11 کروڑ روپے ملے۔