ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں دھماکا، افسوسناک واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی ویڈیو آگئی

ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں  دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں  دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، سوشل میڈیا پر  دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

 پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل ایک گھر میں شادی کی تقریب کے دوران ہینڈ گرنیڈ  پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔

 ڈاکٹروں کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص کی جیب میں رکھے ہینڈ گرینڈ کے پھٹنے سے ہوا۔