(ویب ڈیسک)موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم سے لائیو شو میں لڑکی نے معافی مانگنے کا کہا جس پر پروگرام میں بطور میزبان شرکت کرنے والے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا پارہ ہائی ہوگیا. ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نجی چینل کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام ’ مکالمہ خلیل الرحمان ‘ مختلف جامعات سے آئے طلبا و طالبات نے شریک ہوئے، پروگرام میں موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے کہا ملک کی 95 فیصد خواتین جاہل ہیں جس پر ایک لڑکی سے رہا نہ کیا اور سوال کیا ، انہوں نے 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا میں چاہوں کی یہ سب سے پہلے خواتین سے معافی مانگیں، یہاں بیٹھ کر ایک مرد یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کتنے فیصد خواتین جاہل ہیں، دوسری بات جو آپ نے طاغوت کی کی ہے کیا آپ جانتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کا کیا ردعمل ہوگا، آپ کو پہلے معافی مانگنی چاہیے۔
ساحل عدیم نے جواب دیتے کہا جس کو ایک چیز کا پتہ نہ ہو تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ اس کو جاہل اس لئے کہیں گے کہ جاہل کو جاہل کہنا اسلام میں پہلا فرض ہے، لڑکی نے اپنی بات دوہراتے کہا آپ نے جاہل کہہ دیا تو آپ معافی مانگے لیں آپ کا کیا جاتا ہے،ا س پر ساحل عدیم نے کہا میں اس بات پر معافی مانگتا ہوں میری بچیاں جاہل ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہوں، اسلام میں ذمہ ایسے لیتے ہوتے ہیں کہ میں ساحل عدیم ذمہ دار ہے لاہور میں بیٹھی ہوئی بندی کو طاغوت کا نہیں پتہ۔
معاملہ مزید اس وقت بگڑا جب لڑکی اپنی بات پر ڈٹی رہی جس پر پروگرام میں موجود معروف درامہ رائٹر خلیل الرحمان طیش میں آگئے، اور لڑکی سے کہا یہ کیا طریقہ ہے گفتگو کا بدتمیزی مت کرو!