ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔

پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے، قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے، پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔