بجٹ کے بعد بجلی کے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

30 Jun, 2024 | 10:58 AM

(ویب ڈیسک)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تھری فیز میٹر کی ڈیمانڈ نوٹس فیس 33500 روپے سے بڑھا کر 63,450 روپے کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

لیسکو کے نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے کا کیا طریقہ کار؟

درخواست کا عمل شروع کرنے کے لیے آپ دیے گئے لنک (https://www.enc.com.pk/) پر جا سکتے ہیں، اپنے کنکشن کی قسم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں: گھریلو، کمرشل، صنعتی، زراعت، ٹیوب ویل، عارضی، عام خدمات، رہائشی کالونیاں، اسٹریٹ لائٹ، آپ کو جائیداد کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ضرورت ہوگی جہاں آپ بجلی کا نیا کنکشن لگانا چاہتے ہیں۔

 تمام مطلوبہ معلومات اور دستاویزات کو بھرنے اور اپ لوڈ کرنے کے بعد درخواست فارم جمع کروائیں، آپ کے جمع کرائے گئے درخواست فارم کا پرنٹ آؤٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس درخواست کے ساتھ تمام مذکور دستاویزات منسلک کریں، یہ مکمل فائل (درخواست فارم اور مطلوبہ دستاویزات سمیت) اپنے متعلقہ دفتر میں بھیجیں یا جمع کرائیں۔

 جمع کرائے گئے دستاویزات اور معلومات کی تصدیق کے بعد لیسکو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا، اب اگلا مرحلہ مذکورہ بینک کو لیسکو ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنا ہے، ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد، کاپی مزید کارروائی کے لیے متعلقہ دفتر میں جمع کرائی جائے، اس آخری مرحلے میں متعلقہ دفتر ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کی تصدیق کرے گا اور تصدیق کے بعد وہ کنکشن انسٹال کرے گا۔

مزیدخبریں