ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈکپ میں فتح؛ انوشکا شرما کا اپنی بیٹی سے متعلق اہم انکشاف

ٹی 20 ورلڈکپ میں فتح؛ انوشکا شرما کا اپنی بیٹی سے متعلق اہم انکشاف
کیپشن: Anushka Sharma's daughter
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی وامیکا کی اہم فکر کے حوالے سے انکشاف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا،امیتابھ بچن، سلمان خان، پریتی زنٹا، رام چرن، مہیش بابو اور دیگر مشہور شخصیات نے ٹیم انڈیا کو تاریخی جیت پر مبارکباد دی، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کی فتح  اور اس کے بعد کھلاڑیوں کے جشن مناتے ہوئے یادگار لمحات شامل ہیں۔ 

اس پوسٹ میں شامل تصاویر میں خوشی کے آنسو آنکھوں میں لیے بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر شامل تھیں،اداکارہ نے کیپشن میں اپنی بیٹی کی پریشانی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ہماری بیٹی ( وامیکا) کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ وہاں تمام کھلاڑیوں کے پاس کوئی نہ کوئی ایک شخص لازمی ہے ناں جو انہیں گلے لگا لے‘۔

انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو ہی جواب دیتے مزید لکھا ’ جی میری پیاری بیٹی ان کو 1.5 ملین عوام نے گلے سے لگالیا ہے، کیا شاندار اور لیجنڈری فتح تھی، بہت بہت مبارک‘۔

اس شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،ایک اور پوسٹ میں انوشکا نے ویرات کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں مسکراتے ٹرافی اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، کیپشن میں لکھا ’ END‘ میں اس آدمی سے محبت کرتی ہوں اور ساتھ ریڈ ہارٹ ایموجی بناتے اپنے شوہر کا نام لکھا۔