اقصیٰ سجاد: جہانگیر روڈ پرعوامی پارک اور گرین بیلٹس پر نشئیوں نے کوئی بھی قابلِ فروخت چیزز نہیں چھوڑی۔
نشئیوں نے علاقہ کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں، جب یہ بھوکے ہوں تو چاقو چھری ہاتھ میں پکڑ کے خواتین اور بچوں کو لوٹنے اور اشیا چھین لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
عوامی پارک کی بیرونی دیوار گر چکی ہے پارک کے اندر اور اور گرین بیلٹس پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
بچوں کےلئے پارک میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
رہائشی کہتے ہیں کہ نشئی پارک کے جھولے اور بینچز اُکھاڑ کر لے گئے تھے۔ انتظامیہ نے اس کے بعد دوبارہ پارک میں جھولے رکھوائے نہ بنچ نصب کروائے۔ نشئیوں کے متعلق علاقہ کے لوگ زیادہ شیاکات کریں تو ادارہ کی گاڑی آ کر انہیں پکڑ کر لے جاتی ہے اور کسی دوسرے شہر چھوڑ آتی ہے جہان سے وہ پھر واپس آ جاتے ہیں۔
اہل علاقہ نے انتظامیہ کو پارک کی مرمت، صفائی، چھولے رکھنے اور دیگر مسائل کا نوٹس لے کر یہ مسائلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔