سٹی42: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
روہت شرما نے کہا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔
روہت شرما کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ سب سے زیادہ 4231 رنز اسکور کیے۔ان کی اوسط 32.05 رہی۔ ان کے اس شاندار کیریئر میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ روہت شرما نے سب سے زیادہ 205 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے بھی لگائے۔