ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمعیہ محلہ میں بارش ہوتے ہی دروازوں میں بجلی کا کرنٹ کیوں آتا ہے؟

Lahore Bhati Darwaza, Samia Mohalla, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید:  سمعیہ محلہ اندرون بھاٹی میں تاروں کے گچھے مکینوں کیلئے وبال بن گئے. متعدد بارشکایات کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا، ، اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔متعدد بارشکایات کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔ 

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔


اندرون بھاٹی گیٹ کے سمعیہ محلہ میں تاروں کے بے ہنگم گچھے مکینوں کیلئے وبال جاں بن گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے حالات بُرے ہیں، مگر انتظامیہ کےکانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

مکینوں نے مزید بتایا کہ ننگے تاروں کے باعث گھروں کی دیواروں میں اکثر اوقات کرنٹ آجاتا ہے،جس کی وجہ سے گھروں سے نکلنا محال ہو جاتا ہے۔ننگے تاروں کو اپنی مدد آپ کے تخت اوپر باندھا گیاہے۔

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ برسات کے دوران  بارش ہونے سے اس علاقہ میں گھروں کے دروازوں میں کرنٹ آجاتا ہے۔ اہل علاقہ نے لیسکو  چیف سے مطالبہ کیا کہ بے ہنگم تاروں کودرست کرنے کاحکم دیا جائے۔

علاقہ مین نکاسی آب کا نظام بوسیدہ ہے، بارش کا پانی علاقہ میں جمع ہو جاتا ہے، تیز بارش ہو تو بہت زیادہ پانی جمع ہو جاتا ہے۔ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بارشیں شروع ہونے سے پہلے علاقہ میں گٹروں ور نالیوں کی صفائی کروائی جائے اور ان کی مرمت بھ یکروائی جائے۔