بھٹہ پنڈ رائے ونڈ روڈ کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں اربابِ اختیار کی توجہ کی منتظر

30 Jun, 2024 | 05:20 AM

ثمرہ فاطمہ:   بھٹہ پنڈ رائے ونڈ روڈ کی بری طرح ٹوٹی پھوٹی گلیاں انتظامیہ کی توجہ کی منتظر ہیں۔ گلیوں کی خستہ حالی کے باعث مکینوں کو  آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور  دھول اور مٹی کے باعث علاقہ مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
بھٹہ پنڈ رائیونڈ کی گلیاں انتظامیہ کی نا اہلی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ گلیاں نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بلکہ گہرے گڑھے بھی موجودہیں۔ گلیوں کے وسط میں بڑے بڑے پتھر، ملبے اور گندگی کے ڈھیر علاقہ مکینوں کیلئےاذیت کا باعث بننے لگے ہیں۔

بھٹہ پنڈ رائے ونڈ روڈ کے  مکینوں کا کہنا ہے گلیوں کی خرابی کے باعث نہ صرف ہمارے معمولات زندگی متاثر ہیں، بلکہ کاروبار بھی ٹھپ ہو گیا ہے۔ دھول اورمٹی سے ہم مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں.

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے کچھ ترقیاتی کام روع کروایا لیکن اسے اب تک مکمل نہیں کروایا جس کے باعث گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔ 

 علاقہ میں کھلے گٹروں اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث بھی ہم شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ ہماری حکومت اور انتظامیہ سے اپیل ہے گلیوں کی ازسرِنو تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں