مہاراجا رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی؛  گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں  مذہبی تقریب

30 Jun, 2024 | 04:48 AM

مائدہ وحید:  لاہور کے تاریخی گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں  پنجاب کے مہاراجہ رنجیت سنگھ  کی 165 ویں  برسی ڈیرہ صاحب گورودوارہ میں ہوئی جس میں دنیا بھر سے سکھ عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

  مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لئے بھارتی پنجاب، کینیڈا، انگلینڈ اور دینا کے دوسرے علاقوں سے بھی سکھ یاتری لاہور کے گورودوارہ ڈیرہ صاحب آئے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھ سکھ کمیونٹی کے افراد برسی میں شرکت کے لئے آئے۔

بیرون ملک سے آنے والے یاتری پہلے جوڑی میلہ کے لئے حسن ابدال کے گورودوارہ  پنجہ صاحب گئے، پھر گورودوارہ ننکانہ صاحب میں جوڑی میلہ کی تقریبات مین شریک ہوئے، پھر وہ کرتار پور میں گورودوارہ کے درشن کرنے کے ساتھ وہاں مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب میں شریک ہوئے، آخر میں وہ مہاراجا کی برسی میں شریک ہونے کے لئے لاہور آئے۔ 

متروکہ وقف املاک بورڈ نے تقریب کا اہتمام کیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 150ویں برسی کے موقع پر لاہور ڈیرہ صاحب گورودوارہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔


صوبائی وزیراقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ جرات، بہادری، امن اور بھائے چارے کا پیغام عام کرنیوالے مہاراجہ رنجیت سنگھ  پنجاب کی پہچان ہیں۔

 رنجیت سنگھ کی سمادھی پریاتریوں نے حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ یاتریوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کا پیغام دیا ۔
بھارت سے آنیوالےسکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان میں انہیں بہت عزت اور  پیار ملتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کی تعریف کی۔ 

پاکستان بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے کہا کہ وہ مہاراجا کی برسی کی تقریب منعقد ہونے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور حکومت سکھوں کی دوسری عمارات جن میں کنور نونہال سنگھ کی حویلی بھی سکھوں کے لئے کھول دے گی اور ان کی سرپرستی جاری رکھے گی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

 کیمرہ مین:  عباس بٹ 

مزیدخبریں