افشاں رضوان: غوثیہ کالونی کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ،گلیوں اور سڑکوں پر آلودہ پانی جمع رہتا ہے۔ اس گندگی کے سبب علاقہ میں جنازوں کو قبرستان تک پہنچانا بھی مشکل ہو گیا۔
علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ غوثیہ قبرستان کے ساتھ والی گلی تو عملاً گندا نالہ ہی بن کر رہ گئی ہے۔ آبادی کی گلیوں میں گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے پورے علاقے میں تعفن پھیلا رہتا ہے۔
جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے بڑے سب گندگی اور جراثیموں کی بہتات کے سبب بیمارے رہتے ہیں۔
سیوریج کا پانی جمع رہنے سے علاقے میں مچھروں کی بہتات ہے۔
علاقہ مکینوں نے واساانتظامیہ سے نوٹس لے کر سیوریج کا مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔