ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سوسائٹی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ناکارہ ہو گیا

Punjab Government Employes Housing Society, PGECHS< Water Filtration Plant, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:    انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پنجاب گورنمنٹ  ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے بلاک اے ون کا واٹر فلٹریشن پلانٹ پہلے خراب ہوا، پھر چور اس کی ٹونٹیاں اتار کر لے گئے۔ اب یہ پلانٹ جھاڑ جھنکار کا منظر پیش کر رہا ہے۔

واٹر فلٹر خراب ہونے سے علاقہ کے مکینوں کو  صاف پانی کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ لوگ تو پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو دوسرے بلاکس مین نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پانی لانا پڑتا ہے جس پروقت خرچ ہوتا ہے۔ 
پنجاب سوسائٹی کا شمار علاقہ کی پوش آبادیوں مین ہوتا ہے جہاں زیادہ لوگ پینے کا صاف پانی مقامی  پلانٹس سے خرید کر پیتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ سوسائٹی کے مختلف بلاکس میں نصب واٹر فلٹریشن پلانتس سے پانی بھر کر لے جاتے ہیں۔ 


شدید گرمی میں شہر کے بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے  بلاک اے ون کے مکینوں کے لئے صاف پانی کا حصول مشکل بن گیا۔   پنجاب کالونی بلاک اے کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہے۔گرمی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے ہمارے ساتھ راہگیروں کو بھی مشکل کا سامنا ہوتا ہے، جب واٹر فلٹریشن چلتا تھا تو راہگیر بھی یہاں سے ٹھنڈا پانی پی لیا کرتے تھے۔ علاقہ مکینوں کی جانب متعلقہ انتظامیہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔