ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینڈک کے ساتھ ظالمانہ رویہ پر اسرائیل کے فوجی کو چار ماہ قید کی سزا

Killing a frog , Israel Defence Army, solder punished for killing a frog, Animal Rights, Human dignity, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی فوجی عدالت نےمینڈک کو از راہ تفریح  اوون میں بند کر کے مارنے والے فوجی کو 4 ماہ قید کی سزا دے کر جانوروں پر تشدد کی سزا دینے کی مثال قائم کر دی۔

اسرائیلی میڈیا  کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں اسرائیل کی فوج کے ایک اہلکار نے یونٹ کوارٹرز کے قریب ایک مینڈک  کو پکڑ کر محض تفریح کی غرض سے اسے اوون میں ڈال کر اوون کو چلا دیا تھا۔  10 سیکنڈز بعد ایک ساتھی فوجی نے اسے منع کیا تو   اس فوجی اہلکار نے  مینڈک کو  اوون سے نکال لیا  لیکن تب تک مینڈک مرچکا تھا۔

 اس فوجی کے خلاف  اس کے ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر ہی جانوروں پر تشدد اور  جانوروں سے نارواسلوک  کا مقدمہ بنایا گیا،  ایک سال بعد اس فوجی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔  جرم کے اعتراف کی بنیاد پر اس فوجی کو  نرم سزا دی گئی جو 4 ماہ قیداور  1500اسرائیلی شیکل  جرمانہ ہے۔  اس  فوجی کو  اپنے موجودہ رینک سے  تنزلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

عدالت نے اپنے  فیصلے میں کہا  کہ جو لوگ جانوروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور بدسلوکی کرتے ہیں وہ صرف جانوروں کیلئے تکلیف  کا باعث ہی نہیں بنتے  بلکہ انسانی وقار، جذبات  اور عام طور پر زندگی کے تقدس کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ ایک فوجی کا مینڈک کے ساتھ  یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔