ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضرار شہید روڈ پر سیوریج نظام ناقص , سڑکیں سیوریج کے پانی کا تالاب بن گئیں

Zarar Shaheed Road, Sewage water hazard, city42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ خان:   ضرار شہید روڈ پر سیوریج نظام ناقص ہونے کے سبب سڑکیں سیوریج کے پانی کا تالاب بن گئیں۔

شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا  رہتا ہے ، انتظامیہ شکایات ملنے کے باوجود اس علاقہ میں سیوریج  لائنوں کی مرمت نہیں کرواتی۔ 
سڑک پر جمع سیوریج کا پانی علاقے میں بدبو اور مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔  گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔ 
شہریوں نے بتایا کہ بارش ہوتے ہی سڑک تالاب بن جاتی ہے ، گزرنا نا ممکن ہو جاتا ہے . گاڑیاں پانی میں ڈوب جاتی ہیں۔ دھکا لگا کر واپس لے جانا پڑتا ہے۔ 


کئی بار سڑک پر جمع ہونے والے  پانی کے باعث حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔  متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے ۔
اہل علاقہ  نے نکاسی آب میں درپیش مسائل فوری حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔