ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر کے مضافات میں سڑکیں دور دراز دیہات سے بدتر ہو گئیں

Khalid Chowk High Court Society, Lahore suburbs, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: شہر  کے مضافاتی علاقوں میں سڑکیں دور دراز دیہات کی سڑکوں اور گلیوں سے بھی زیادہ  ابتر حالت کو پہنچ گئیں۔
 ہائی کورٹ سوسائٹی کے نزدیک خالد چوک  کی مین سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے۔ یہ عملاً دھول مٹی سے اٹا  ہواکچا راستہ بن گئی ہے۔ اس علاقہ میں ترقیاتی کام کسی زمانہ میں شروع ہوا تھا لیکن معمولی کام کر کے باقی نامکمل چھوڑ دیا گیا۔
مین سڑک پر سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جو  ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔  سڑک کے اطراف مین گہری کھائیاں ہیں، رات کو اندھیرے میں کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک سے اتر کر ان کھائیوں مین گر چکی ہیں۔ اس مین روڈ سے تین سوسائٹیز کو راستہ جاتا ہے۔ 


دھول مٹی اور اطراف میں پڑے کچرے کے ڈھیر رہائشیوں کے لئے پریشانی کاسبب ہیں۔ 
رہائشی کہتے ہیں کہ رات کے وقت اس سڑک سے گزرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔  گزشتہ دو سال سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کردیا ہے۔