ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کےمیگزین نیوز اینڈ ویوز کی رونمائی کی خوبصورت تقریب

Pakistan Society of Internal Medicine, PIMS Journal, News and Views, Diabetes , Blood pressure, Lahore, Doctor Javid Akram, Najam Sethi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام تقریب   میں  پی ایس آئی ایم میگزین نیوز اینڈ ویوز کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں  ذیابیطس سے متعلق انسولین پین بھی متعارف کروایا گیا۔ ممتاز طبی ماہرین نے میڈیکل جرنل  "نیوز اینڈ ویوز"کے اجرا کے مقاصد سے شرکا کو آگاہ کیا ۔


پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام نشاط ہوٹل میں ایک خوبصورت تقریب سجائی گئی  جس میں طب کے شعبہ کی  دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ  سینئیرصحافی نجم سیٹھی بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن کا کہنا تھا اس جرنل کے ذریعے بلڈ پریشر، شوگر، کینسر اور دیگر بیماریوں سے متعلق آگاہی کو عام کیا جائے گا تا کہ معاشرے میں شعور پیدا ہو سکے ۔

'

پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کیا ہے

پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے صدر سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سٹی نیوز کو بتایا کہ  پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے پاکستان میں   24 اور پاکستان سے باہر  13 چیپٹر ہیں۔

اس سوسائٹی کا مقصد یہ ہے کہ جو مریض  ذیابیطس کا معیاری اور مہنگا علاج افورڈ نہیں کر سکتے انہیں وہی ٹریٹمنٹ فراہم کی جائے جو بہت امیر آدمی کو دی جاتی ہے۔ یہ کام ڈیڑھ دو سال سے ہو رہا ہے اورروزانہ ڈیڑھ دو سو مریض روزانہ آتے ہیں۔ آج ہماری سوسائٹی نے اپنا  نیوز لیٹر (اخبار) شائع کرنے کا آغاز کیا ہے جس میں امراض، ان کے علاج اور صحت کے شعبہ کے متعلق عمومی خبریں اور اطلاعات شائع کی جائیں گی۔  یہ نیوز لیٹر صرف مریض نہ پڑھیں بلکہ ہمارے میڈیا کے ساتھی بھی پڑھیں۔ تاکہ انہیں علم ہو کہ دنیا مین کیا نئی تحقیق ہو رہی ہے۔ ذیابیطس پاکستان مین ہر تیسرے فرد کو ہے اور بلڈ پریشر ہر  دوسے فرد کو ہے، اس نیوز لیٹر کے ذریعہ ہم جانیں گے کہ کس طریقہ سے ہم اس موذی بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سٹی42 ہمارے  ہر کام میں ہمارے ساتھ ہے۔ ہم چاہیں گے کہسٹی42 کے ذریعہ صحت مند لائف سٹائل کا کونسیپٹ اپنائیں اور پھیلائیں کس کے ذریعہ اس موذی مرض کو روکا جائے۔

تقریب میں سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سینئر نائب صدر پی ایس آئی ایم پروفیسر عزیز الرحمان، پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر طارق وسیم، ڈاکٹر سومیہ اقتدار، سینئر صحافی نجم سیٹھی، طبی ماہرین  اور صحافیوں نے شرکت کی۔  مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔