ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 پولیس آفیسر معطل

چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 پولیس آفیسر معطل
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین: چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار ہونےپر ڈی پی او چمن کا ایکشن،جیل پر تعینات تین پولیس آفیسروں کو معطل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار ہونے پر  ڈی پی او چمن نےجیل پر تعینات تین پولیس آفیسروں کو معطل کردیا۔ ڈی پی او نے جیل پر نئے عملے کو تعینات کرکے انکوائری شروع کردی۔ 

دوسری جانب غفلت برتنے پر کیو آر ایف انچارج اور سی آئی اے انچارج کو بھی تبدیل کردیاگیا۔ 

واضح رہے کہ چمن جیل سے گزشتہ روز 17 قیدی فرار ہوئے تھے۔ نئے عملے پر تعینات آفیسروں نےکاروائی کے دوران ایک قیدی کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے واپس رضاکارانہ طور پر تھانے میں گرفتاری دے دی تھی۔