ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید پر بڑے فنکاروں کا بڑا مقابلہ، کون بازی مارے گا؟

بڑی عید پر بڑے فنکاروں کا بڑا مقابلہ، کون بازی مارے گا؟
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ: عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی چھ فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئیں۔تیری میری کہانیاں ،وی آئی پی اور بے بی لیشیئس کے اداکاروں کو فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بڑی عید پر فلموں کا بڑا میلہ سج گیا، سلور اسکرین پر ایک سے بڑھ کر ایک فلم ریلیز کی گئی۔ تیری میری کہانیاں سے اداکارہ حرا مانی نے فلم انڈسٹری میں انٹری دیدی ۔پہلی بار تین شارٹس فلموں کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں مہوش حیات ، وہاج رمشا بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عید پر پیش کی جانے والی فلم وی آئی پی میں ایک نئی جوڑی متعارف کرائی گئی ہے، فلم میں ہیرو کا کردار اداکار زائک نبھا رہے ہیں جبکہ ہیروئن کے روپ میں اداکارہ نمرہ کھرل اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں۔ اس فلم سے معروف ڈی او پی رانا کامران نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

اس کے علاوہ رومانوی اور میوزیکل فلم بے بی لیشیئس میں اداکارہ شہروز سبزواری کئی برس بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ہیروئن کے طور پر سائرہ یوسف جلوہ گر ہونگی ۔
واضح رہےکہ عید پر چھ فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی ہیں ۔فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کیلئے نت نئے تجربات کئے جا رہے ہیں تاکہ فلمی دنیا کی روشنی واپس آسکے۔