بزرگ کی شیطان پر فرضی فائرنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

30 Jun, 2023 | 07:16 PM

ویب ڈیسک:  بزرگ شخص اتنے جذباتی ہوکر اپنی لاٹھی کو فرضی بندوق سمجھ کر شیطان پر گولیاں برسانی شروع کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بزرگ شخص کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ویل چئیر پر ہوتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی ہوتی ہے، بزرگ شخص اتنے جذباتی ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنی ویل چئیر سے کھڑے ہوکر اپنی لاٹھی کو فرضی بندوق سمجھ کر شیطان پر گولیاں برسا دیتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ’اللہ اکبر اللہ اکبر‘ کی صدائیں بلند کرتے رہتے ہیں۔

 اس دوران وہ دوبارہ اپنی ویل چئیر پر بیٹھ جاتے ہیں لیکن پھر جوش میں آکر دوبارہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور شیطان پر فرضی فائرنگ کرنے لگتے ہیں۔

مزیدخبریں