ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام لانے میں مدد ملے گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام لانے میں مدد ملے گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاہدے سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہو گا۔انہوں نے مزید کہا وغ کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خزانہ کی ٹیم کو اس کامیابی پر سراہتا ہوں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر