ڈائٹنگ کیلئے کونسا مہینہ بہترین ہے؟ جانیے

30 Jun, 2023 | 11:53 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائٹنگ کے لیے سال کا سب سے بہترین مہینہ جنوری کا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈائیٹ کرنے والے وہ افراد جو سال کے ابتداء میں وزن کم کرنا شروع کرتے ہیں، ان کا وزن زیادہ کم ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق وہ افراد جو جنوری میں ڈائٹ شروع کرتے ہیں ان کے وزن میں اوسطاً 2.54 کلو گرام کمی واقع ہوتی ہے جبکہ موسمِ گرما میں ڈائیٹنگ شروع کرنے والوں کے وزن میں اوسطاً 1.61 کلو گرام کمی آتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ نئے سال کی ڈائیٹ کی کامیابی کا راز ممکنہ طور پر ایک نئے آغاز کی سوچ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب انہوں اس بات کا اعتراف کیا کہ گرمیوں کا موسم صحت مند عادات سے جڑے رہنا مشکل کر سکتا ہے۔ماہرِ غذائیت ڈاکٹر ڈِمیٹریس کوٹوکِڈیز کی رہنمائی میں کام کرنے والے محققین نے واضح کیا کہ سالِ نو کے عزائم میں وزن کم کرنا سب سے عزائم میں سے ایک ہے۔

مطالعے میں محققین نے اوسطاً 65 برس کے 85 ہزار 514 برطانوی شہریوں کا معائنہ کیا۔ ان افراد نے جنوری 2017 سے دسمبر 2018 کے درمیان این ایچ ایس کا ذیا بیطس سے بچاؤ کا پروگرام شروع کیا تھا۔

تحقیق میں شریک افراد کے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ تھی لیکن ان میں ذیا بیطس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

ان افراد نے ایسے سیشنز میں رُو برو یا آن لائن شرکت کی جہاں ان پر صحت مند غذا کھانے، ورزش کرنے اور وزن کم کرنے کے لیے زور دیا گیا۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ شرکاء نے چھ ماہ کے عرصے میں اوسطاً 2 کلو وزن کم کیا جو ان کے کُل وزن کا 2.3 فی صد تھا۔ وہ افراد جنہوں نے جنوری میں ڈائیٹنگ شروع کی تھی انہوں نے سال کے دوسرے وقت میں ڈائیٹنگ شروع کرنے والوں کی نسبت 12 سے 30 فی صد زیادہ وزن کم کیا تھا۔

مزیدخبریں