پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا

30 Jun, 2023 | 11:23 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔آئی ایم ایف نے تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا، معاہدے سے سماجی شعبہ کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا، ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی، ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوسکے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سب کچھ فائنل کر لیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں