عید کے دوسرے روز مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

30 Jun, 2023 | 10:31 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گوجرہ، چکوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں