پی ٹی آئی کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی مشروط اجازت  

30 Jun, 2022 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 2 جولائی کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی ۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کیلئے این سی او سی جاری کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے شرائط پر عملدرآمد کا حلف جمع کرایا ہے۔

  این او سی کے مطابق احتجاج کے دوران ریاست کیخلاف نعرے بازی نہیں ہو گی ،پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے حلف نامہ ڈی سی کو جمع کرایا، ضابطہ اخلاق میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

این او سی کے مطابق جلسے کے شرکا ریڈ زون داخل ہونگے اور نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے،جلسے کے شرکا رات 12 بجے پریڈ گراﺅنڈ خالی کر دیں گے ، دھرنے کی اجازت نہیں ہو گی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جلسے کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔

مزیدخبریں