ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟  بڑی خبر آ گئی

مرکزی رویت ،ہلال کمیٹی،عید الاضحیٰ،پاکستان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید الاضحی کی آمد آمد ہے،پوری دنیا میں مسلمان عید پر قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کر رہے ہیں۔

پاکستان میں 10 جولائی کو عید منائی جائے گی،09 جولائی کو حج کی چھٹی ہو گی،اس مرتبہ عید پر چار چھٹیوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  29 جون کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا، چاند نظر نہ آنے کا  اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا تھا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔اس مرتبہ عید پر چار چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا  تھا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔