سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی  

30 Jun, 2022 | 06:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
  صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 نئی قیمتوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 300 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ21 ہزار 313 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 204 روپے کی گئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1804 ڈالر ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مستقبل میں بھی اگر ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے تو اس کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑے گا۔

مزیدخبریں