ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کرگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کرگیا
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگاواٹ ہوگیا۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب   29 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار327میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے ۔
ذرائع  پاور ڈویژن  بگاس سے چلنے والے پلانٹس 132میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔جوہری ایندھن 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔