ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار نےلاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

عثمان بزدار نےلاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: CM announcement to divide Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا بڑا اعلان, وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےلاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا بڑا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہےاس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا،ہم لاہورکے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ لاہور کوسابق دورحکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے،ہم نے اپنے تیسرے سال میں لاہور کو 86ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں،لاہور میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں۔
لاہور میں سرفیس ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے جا رہے ہیں،بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے انڈر گراؤنڈ ٹینک بن رہے ہیں،دلکش لاہور، الیکٹرک بسیں،ایک ہزار بیڈ کا نیاجنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک اورچلڈرن یونیورسٹی لاہور کے منصوبے ہیں،ایل ڈی اے سٹی میں 25 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر،شاہکام چوک اوورہیڈ برج، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اورشیرانوالااوور ہیڈبرج بھی لاہور میں بن رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ وکلاکے لئے ٹاور اور ٹھوکر نیاز بیگ پر عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنا رہے ہیں،فوڈ اینڈ ڈرگ لیبارٹری اور لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بھی لاہور میں بن رہی ہے،سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ایل ڈی اے کے دائرہ کار کوایک بار پھر لاہورتک محدودکر دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer