خریداری کیلئے اب بازار جانے کی ضرورت نہیں، نئی ایپ متعارف

30 Jun, 2021 | 10:24 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہ زیب شہزاد)شہرہوں کے لیے خوشخبری اب گھر بیٹھے آن لائن ویب سائٹ پر ایک کلک پر کچھ بھی خریدا جا سکتا ہے، فلیٹیز ہوٹل میں آسانی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے آسانی شاپنگ ایب متعارف کروا دی گئی، سی ای او سلمان پراچہ کا کہنا ہے کہ مقدار سے زیادہ معیار پر توجہ دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں آسانی آیپ کی لانچنگ کی افتتاحی تقریب جس میں اداکار اشرف خان کی بطور مہمام خصوصی اور مختلف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،ای کامرس آسانی ایپ میں مختلف سروسز کے ساتھ ساتھ صارفین گھر بیٹھے فرنیچر ، الیکٹریکل مصنوعات سمیت سبزیاں اور راشن بھی ایک کلک پر منگوا سکتے ہیں۔

سی ای او سلمان پراچہ کا کہنا ہے کہ آسانی ایک ایپ نہیں ہم سب کا خواب ہے مقدار سے زیادہ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں صارفین ٹور اینڈ ٹریول سمیت ،کنسٹرکشن کی سہولیات سے بھی آراستہ ہوں گے،تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور گلوکار عمران ہاشمی نے اپنی پرفارمنس دکھا کر محفل میں چار چاند لگا دیے۔

مزیدخبریں