ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا۔۔عوام کی چیخیں نکل گئیں

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا۔۔عوام کی چیخیں نکل گئیں
کیپشن: Petrol prices increases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   بجٹ منظوری کے ایک دن بعد ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان۔۔
تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ک اعلان کر دیا گیا۔  اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔  جس پر وزیراعظم عمران خان  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44  پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا۔ ُپیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  112 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر۔