رائیونڈ سٹی، عمارت میں آگ بھڑک اٹھی!

30 Jun, 2021 | 09:02 PM

سٹی 42:    رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں خواتین کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد متاثر.
تفصیلات کے مطابق  آتشزدگی کا واقعہ رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع خواتین کے ہاسٹل میں پیش آیا، جہاں دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ نے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق آگ سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے باعث دو خواتین دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک فائٹر سمیت دو افراد متاثر ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔جاں بحق ہونے والوں  میں 40 سالہ اور 18 سالہ نامعلوم خواتین شامل ہیں۔ متاثرین میں 30 سالہ وقاص اور 35 سالہ فائر فائٹر عدیل شامل ہیں، جنہیں زہریلے دھویں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ جاں بحق خواتین اور متاثرہ افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات اور جاں بحق خواتین کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں