غیر قانونی تعمیرات کرانے والے افسران ہوجائیں تیار۔۔

30 Jun, 2021 | 06:28 PM

سٹی42: مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کے تحت غیر قانونی تعمیرات کرانے والے افسران ہوجائیں تیار !، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار پر ایل ڈی اے کے ایکسٹرنل آڈیٹرز کو بڑا ٹاسک مل گیا ،15جولائی سےشعبہ ٹاؤن پلاننگ کےآڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
  تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے ایکسٹرنل آڈیٹرز 15جولائی سے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے آڈٹ شروع کریں گے۔ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کےتمام زونز کی بلڈنگ فائلز کا آڈٹ ہوگا ۔شعبہ ٹاؤن پلاننگ میں بلڈنگ پلان کے برعکس تعمیرات کا بھی آڈٹ ہوگا ۔ ایل ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں اور ٹاؤن پلانرز کی جانب سے بے ضابطگیوں کا بھی آڈٹ ہوگا ۔ لینڈ یوز رولز کے غلط استعمال کی شکایات کا بھی آڈٹ کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق ٹاؤن پلانرز نےلینڈ یوز رولز کے تحت منظوری کے برعکس بلڈنگ کے استعمال کو فروغ دیا ۔لاہور کینال روڈ پر ان ڈور سپورٹس کا نقشہ پاس کروا کر سپر سٹور کھلوا دیا گیا جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پلازے تعمیر کروا دیئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاؤن پلانرز نے قوانین کا غلط استعمال کرکے ری ہیبلی ٹیشن سنٹر کا نقشہ پاس کروا کر ایک کنال پر ہسپتال کھلوادیا جس پر ایل ڈی اے حکام نے آنکھیں بند کی رکھیں۔ آڈیٹر جنرل نے ایل ڈی اے کے ایکسٹرنل آڈیٹرز کو ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

مزیدخبریں