سٹی42: پنجاب حکومت کی حکومتی اراکین اسمبلی پرنوازشات، اراکین کو حلقے کی گلیوں اور سڑکوں کیلئے 50 کروڑ روپے کی سٹریٹ لائٹس ملیں گی۔
تفصیلات کےمطابق ضلعی انتظامیہ نےسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ، منصوبے کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، یہ فنڈز براہ راست حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں گلی محلوں کی سٹریٹ لائٹس پر لگائے جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کےحلقوں میں 50 کروڑ روپے سٹریٹ لائٹس پر خرچ ہوں گے جبکہ شہر کی 214 سڑکوں سمیت 27 ماڈل شاہراہوں پرخراب لائٹس تبدیل کرکے نئی لائٹس لگائی جائیں گی۔