ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجرکاری مہم، شہرمیں 5 لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر

شجرکاری مہم، شہرمیں 5 لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایچ اے کی مون سون شجرکاری مہم، 5 لاکھ پودے لگائےجائیں گے، جیو ٹیگنگ سےپودوں کی لوکیشن سمیت نگہداشت کے عمل کو مانیٹرکیا جائیگا۔
  تفصیلات کےمطابق  ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی   کی زیرصدارت مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے جیلانی پارک ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں   پی ایچ اے ڈائریکٹرز نےمہم کے حوالے سےبریفنگ دی ، اجلاس میں مون سون شجرکاری مہم میں سرکاری اور نجی سیکٹرز سمیت شہریوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا تھا کہ  پی ایچ اے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں 5 لاکھ پودے لگائے گا، ہر پود ا اور درخت جیو ٹیگنگ کے ذریعے پی ایچ اے کے ریکارڈ میں موجود ہوگا، جیو ٹیگنگ سے پودوں کی لوکیشن سمیت نگہداشت کے عمل کو مانیٹر کیا جائیگا،

ڈی جی  پی ایچ اے  کامزید  کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے ذریعے پی ایچ اے اپنا مؤثر کردار ادا کریگا،مون سون میں درخت لگانا اور ان کی نشوونما کرنا اصل ٹارگٹ ہے، پی ایچ اے تین سال  میں شہر میں 10 لاکھ سے زائد درخت اور پودے لگا چکی ہے،شجرکاری کے بعد درختوں اور پودوں کی نگہداشت اصل کام ہے جس پر مزید توجہ دی جائے گی۔