آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ایجوکیشن کو اہم مطالبات پیش

30 Jun, 2021 | 05:22 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے نمائندہ وفد چئیرمین میاں محمد اسحاق کامیانہ اور صدر محمد اجمل خان کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے مذاکرات، وفد نے سی ای او ایجوکیشن کو اہم مطالبات پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر لاہور کے نمائندہ وفد  نےسی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے ملاقات کی،چئیرمین میاں محمد اسحاق کامیانہ اور صدر محمد اجمل خان کی قیادت ہونے والی اس ملاقات میں وفد نے سی ای او ایجوکیشن کو اہم مطالبات پیش کئے۔

جس پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے فوری طور پر ڈی ای او سیکنڈری وسیم سہیل بٹ کو ہدایات جاری کی کہ 10 جولائی تک میونسپل کیڈر کے میل اور فی میل اساتذہ کی گریڈ 17 کی پروموشن کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرکے سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کی جائےاور میونسپل کیڈر اساتذہ کے پے پیکیج کے لئے ایڈوائس کا انتظار کیا جائے،مذاکرات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے وفد میں ڈی ای او سیکنڈری وسیم سہیل بٹ ڈی ای او ایلمینٹری محمد رقیق بلوچ ڈی ای او ہیڈ کوارٹر طارق محمود اسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عامر حفیظ اور ڈائریکٹر فنانس مرزا غلام حسین نے شرکت کی۔

آل ٹیچرز ایسوسی کے نمائندہ وفد میں جنرل سیکریٹری انعام اللہ بھٹی نائب صدر رائے نعیم الحسن ایاز اور سینئر نائب صدر آصف گوہر نے اس موقع پر کہا کہ ہم سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کی میونسپل کیڈر پی ایس ٹیز اور ای ایس ٹیز میل اور فی میل اساتذہ کی ان سروس پروموشن کرنے پر ان کی مشکور ہیں۔

مزیدخبریں