ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم، کمرہ عدالت بچوں کی چیخ وپکار سے گونج اٹھا

بچے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم، کمرہ عدالت بچوں کی چیخ وپکار سے گونج اٹھا
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس : لاہور ہائیکورٹ میں  بچوں کی بازیابی کی دائر درخواست پر  عدالت نے 3بچوں کو والد سے لے کر ماں کے حوالے کردیا ۔بچوں کا ماں کیساتھ جانے سے انکار،احاطہ عدالت میں چیخ و پکار کرتے رہے ۔

رپورٹ کے مطابق  جسٹس شہرام سرور نے نائمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بچے والد سے والدہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا تو بچے والدہ  کےساتھ جانے  انکار کرتے رہے ۔بچوں کے رونے کی صدائیں احاطہ عدالت میں گونجتی رہیں۔وکیل والد کا کہنا تھاکہ بیوی چارماہ قبل بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی۔اتنی دیرتک بچوں کا خیال تک نہیں آیا۔

درخواست گزار بیوی کا کہناتھاکہ شوہر  آئے دن لڑائی جھگڑا کرتا تھا والدین کی طرف رہ رہی ہوں۔شوہر بچوں کی تربیت نہیں کرسکتا۔درخواست پر  عدالت نے 3بچوں کو والد سے لے کر ماں کے حوالے کردیا ۔

Suhail Ahmad

Senior content editor