(ویب ڈیسک) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز،خیبرپختونخوا کی مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانہ ایوارڈ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مشال عامر کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا،ڈیانہ ایوارڈ میں پرنس ہیری نے بھی لائیو شرکت کی تھی۔مشال عامر نے ساوتھ کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اور انسانیت کے لئے کام کیا۔ انہوں نے آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد رفاہی کام میں حصہ لیا۔
مشال عامر نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان بارڈر پر خواتین کی خدمت کی انہیں سکاٹ لینڈ کی 30 بااثر نوجوان خواتین میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،مشال عامر نے کیمبریج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ300 نوجوانوں کو سال 2021 کے لئے ڈیانہ ایوارڈ دیا گیا۔