ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاون میں پلاٹوں کی بندر بانٹ، نیب کی تحقیقات شروع

NAB
کیپشن: NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی بندر بانٹ کی گونج نیب تک جاپہنچی، جوہر ٹاؤن میں مشکوک فائلوں پر ایگزیمپشن کے ذریعے قیمتی پلاٹوں کی ایلوکیشن پراسیس کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں، جوہر ٹاؤن میں مشکوک فائلوں پر ایگزیمپشن کے ذریعے پلاٹوں کی ایلوکیشن پراسیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، نیب نے ایل ڈی اے سے فائل پراسیس، ملکیت، زمین کی موجودگی کا مکمل ریکارڈ مانگا ہے۔

 ذرائع کے مطابق 11 کنال کی ایگزیمپشن کا کیس مافیا کی بندر بانٹ کیساتھ شروع کرایا گیا، فائل پر پلاٹوں کی ایگزیمپشن پہلے ہی دی جاچکی ہے جبکہ ایوارڈ بھی جعلی ہے، جعلی پراسیس کے ذریعے فائل پر کروڑوں مالیت کے کنال کنال کے تین پلاٹ دیئے جانے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آفس کا نام استعمال کرکے فائل پر ایگزیمپشن پراسیس شروع کرایا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون کے کچھ افسران ایگزیمپشن کے حق میں نہیں تھے، تاہم ڈی جی آفس کا نام اور بے جا دباؤ سے فائل کی ایگزیمپشن کو پہیے لگ گئے۔

واضح رہے کہ نیب کو ایل ڈی اے میں جعلی ایوارڈ کے ذریعے پلاٹوں کی بندر بانٹ کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer