99 سالہ دلیپ کمار پھر اسپتال میں ، حالت نازک

30 Jun, 2021 | 12:42 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو صحتیابی کے محض 10 روز بعد ہی دوبارہ سانس لینے میں  دشواری کا سامنا ہے جس باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا تھا۔
سانس لینے میں دشواری کے باعث اہلِ خانہ نے احتیاطی طور پر انہیں اسپتال میں داخل کروایاجہاں ان کا علاج جاری ہے ڈاکٹرز نے دلیپ کمار کے لئے اگلے 24 گھنٹے اہم قراردئیے ہیں.
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کچھ دن علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد گھر بھیج دیا تھا.

مزیدخبریں