لاہور میں مویشی منڈیاں کب لگیں گی؟اہم خبر آ گئی

30 Jun, 2021 | 11:07 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات نے بلدیہ لاہور سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو  عید الاضحی سے پندرہ دن قبل بکر منڈیاں لگانے کا خط ارسال کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کواپنے اپنے علاقوں میں پانچ جولائی سے قربانی کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو ان منڈیوں پر بہترین انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وہاں مویشیوں کیلئے چارہ کی فراہمی اورپانی کا انتظام کیا جائے جبکہ بیوپاریوں کیلئے بہتر انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

 واضح رہے کہ شہر میں 12 مویشی منڈیاں تین جولائی سے لگائی جائیں گی۔شہر میں شاہ پور کانجران، ویلنشیا، پنجاب سوسائٹی، لکھو ڈھیر، ڈی ایچ اے،سگیاں سمیت 12 مقامات طر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

  گزشتہ روز ہی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے بھی مویشی منڈیوں سے متعلق ایم سی ایل اور تمام متعلقہ محکموں کو  تمام تک انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی تھیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ 10 دن اور 5 دن قبل از عید کانگو وائرس کے متعلق سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جبکہ بکرمنڈیوں میں سہولت،کھالوں کا عطیہ اور قوانین کے نفاذ پر اشتہاری مہم چلائی جائے۔

 قربانی کے جانوروں کی منڈیوں و سیل پوائنٹس پر بارش کے خدشے کے پیش نظر نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،اشتہاری مہم میں کھالیں صرف رجسٹرڈ تنظیموں کو دینے کی ہدایت شامل کیجائے گی،منڈیوں کے انتظامات پر مامور افسران و عملہ اور بیوپاری ویکسینیٹڈ ہوں گے،غیر قانونی سیل پوائنٹس کو روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کیجائے گی۔


 

مزیدخبریں